15 مئی 2011 - 19:30

جرائم کی سزا سے فرار کے خلاف جدوجہد کرنے والے عالمی اتحاد کی خاتون سربراہ مَیُّ الخَنساء نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت اور سعودی قابضین کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود نے بحرین میں تشیع کی نابودی کے حوالے سے مشترکہ سازش پر اتفاق کرلیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مَیُّ الخَنساء نے کہا کہ جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں آل خلیفہ کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود خاندانوں نے جزیرہ نما شیلڈ کی آڑ میں بحرین کی اکثریتی آبادی کے خلاف متعدد قسم کے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدامات کئے ہیں لہذا ان سب پر جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے۔ انھوں نے کہا: مغربی ممالک نے اپنے مفادات کی خاطر بحرین میں سسکتی انسانیت کی فریادوں پر اپنے کان بند کرلئے ہیں اور آل سعود اور آل خلیفہ کے ہاتھوں نہتی قوم کے خلاف متشددانہ فوجی کاروائیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم پر آنکھیں بند کرلی ہیں چنانچہ آل سعود اور آل خلیفہ دنیا کی خاموشی کا فائدہ لے کر اس ملک کی شیعہ اکثریت کو مکمل طور پر نابود کرنے کی خفیہ سازش پر متفق ہوگئے ہیں اور اس وقت بحرین میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا واحد مقصد اس ملک میں تشیع کی نابودی ہے۔انسانی حقوق کی اس فعال بین الاقوامی کارکن نے کہا: آل سعود  نے ایران کو اس جنگ میں ملوث کرنے کی غرض سے بحرین پر جارحیت کی ہے تا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں نئی عالمی جنگ شروع کی جاسکے لیکن اللہ کا ارادہ تمام مستکبرین اور سامراجی قوتوں کے ارادوں سے بالاتر ہے۔یادرہے کہ 2009 کے وسط میں یمن کے آمر علی عبداللہ صالح نے شمالی صوبہ صعدہ کے  شیعیان اہل بیت (ع) کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جو جنوری 2010 تک جاری رہی۔ دو ماہ بعد ایران کو جنگ میں ملوث کرنے کی غرض سے سعودی عرب نے بھی اس جنگ میں مداخلت کی تھی لیکن اس وقت بھی اللہ کی مشیت نے امریکی ـ سعودی ـ صہیونی سازش کو ناکام بنایا تھا۔ واضح رہے کہ یمن میں آل سعود کو نہایت ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا اور اب بحرین میں بھی نہتے عوام کے مقابلے میں یمن سے زیادہ بری اور تاریخی شکست آل سعود کا انتظار کررہی ہے۔یادرہے کہ یمن میں سعودی مداخلت کے وقت پاکستان کے تین سو فوجیوں نے سعودیوں کے حق میں یمن کے شمال میں مداخلت کی تھی اور اس وقت کئی ہزار پاکستانی بحرین میں آل سعود کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت